Urdu Outcomes UG

Urdu Outcomes UG

img

Urdu Outcomes UG


اس پروگرام کا مقصد طلبا و طالبات کو اردو زبان و ادب کی بنیادی تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔ اس کے تحت انہیں اردو زبان و ادب کی تاریخ نظم و نثر کے بنیادی اصول، کلاسکی ادب کا تعارف، اردو زبان میں صحافت اور مختلف سیاسی، سماجی و معاشرتی موضوعات پر مشق کرائی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے چند اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں۔

  • اردو زبان و ادب کی تاریخ اور اس کی تمام اصناف کے بنیادی اصول سے طلبہ کو واقف کرانا۔
  • طالب علموں میں اردو تحریروں کو پڑھنے اور سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرانا۔
  • زبان اور اس کے الفاظ کی ادائیگی درست انداز سے کرانا۔
  • گنگا جمنی تہذیب کے پس منظر میں زبان کی اہمیت سے واقف کرانا۔
  • ترسیل میں زبان کا کیا رول ہے اس سے طالب علموں کو واقف کرانا۔
  • اردو گرامر کے بنیادی اصول سے طالب علموں کو روشناس کرانا۔
  • زبان کی تعریف بیان کرتے ہوئے قدیم اور جدید کے فرق کو سمجھانا۔
  • ہندوستان کی مختلف زبانوں سے اردو کے باہمی رشتے کو واضح کرتے ہوئے طالب علموں کو سمجھانا۔