Urdu Outcomes PG

Urdu Outcomes PG

img

Urdu Outcomes PG


س پروگرام کا مقصد طلبا و طالبات کو اردو زبان وادب کی بنیادی تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔ اس کے تحت انہیں اردو زبان وادب کی تاریخ، نظم و نثر کے بنیادی اصول، کلاسکی ادب کا تعارف، اردو زبان میں صحافت اور مختلف سیاسی ، سماجی و معاشرتی موضوعات پر مشق کرائی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے چند اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں۔

  • اردو زبان و ادب کی تاریخ اور اس کی تمام اصناف، ہیئت کے بنیادی اصول و ضوابط سے طالب علموں کو روشناس کرانا۔
  • زبان کو روانی اور درستگی کے ساتھ بولنے، سمجھنے اور گفتگو کے عمدہ انداز کی تعلیم دینا۔
  • اردو تحریروں کو پڑھنے اور سمجھنے کی طالب علموں میں صلاحیت پیدا کرنا خاص طور سے شاعری کی سمجھ پیدا کرنا۔
  • طالب علموں میں تحریری صلاحیت پیدا کرنا تا کہ وہ آسانی سے کسی بھی موضوع پر اختصار و تفصیل سے لکھنے میں مہارت حاصل کر سکیں ۔
  • روزانہ کی بول چال کی زبان میں املا اور تلفظ کی درست ادائیگی کرانا۔
  • گرامر کے بنیادی اصول وضوابط سے طلبہ کو واقف کرانا۔
  • اردو زبان وادب کی جدید اور قدیم سیاسی ، سماجی اور ثقافتی پس منظر کے حوالے سے واقفیت کرانا۔